ابنا: شائع ہوئی آئی ای اے کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق، جنوری اور فروری میں ایرانی خام تیل کی برآمدات یومیہ 1.41 ملین بیرل تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں آگے کہا گيا ہے کہ برآمدات کی وجہ ایشیائی خریدار ہیں، جاپان اور جنوبی کوریا میں ایرانی تیل کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔آئی ای اے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی نے گزشتہ ماہ ایران سے اپنی درآمدات میں اضافہ کیا ہے اور شام کو بھی برآمدات میں تھوڑا اضافہ ہوا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال 24 نومبر کو جنیوا میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے عبوری جوہری معاہدے کے بعد تہران کے خلاف عائد پابندیوں میں کمی کی وجہ سے ایرانی توانائی کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہوئے جوہری معاہدے پر 20 جنوری سے عمل درآمد شروع ہو گيا ہے۔......./169
14 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514010
بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کا کہنا ہے کہ جنوری اور فروری میں ایران کے تیل کی برآمدات 2013 کے بعد سے سب سے زیادہ رہی ہے۔